اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے حلف نامہ بھروایا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گھومنے والوں سے پولیس نے حلف نامہ بھروایا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے حلف نامہ بھروایا گیا
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے حلف نامہ بھروایا گیا

By

Published : Apr 17, 2020, 6:08 PM IST

گزشتہ روز ضلع مظفر نگر میں ڈی ایم ایس ایس پی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ایریا سیکٹر مجسٹریٹ کی جانب سے چیکنگ کے دوران حلف نامے بھروائے جائیں گے جو سڑکوں پر غیر ضروری طور پر گھومتے ہیں اور ان کے ہاتھ پر مہر لگائیں گے اور متنبہ کیا جائے گا کہ اگر یہ لوگ دوبارہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسی دوران سیکٹر مجسٹریٹ دیپک کمار نے میناکشی چوک اور مہاویر چوک کے چوراہوں پر چیکنگ آپریشن شروع کیا اور بڑی تعداد میں لوگوں سے حلف نامے بھروائے، اور پولیس کے ذریعے ان کے ہاتھوں پر موہر لگائی گئی، اس موہر پر لکھا تھا کہ، گھر رہو سلامت رہو۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے حلف نامہ بھروایا گیا

ایس ڈی ایم دیپک کمار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو آپ سے دوبارہ حلف نامے بھروائے جائیں گے۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details