اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس :ایس ڈی ایم،ریوینیو اور بلدیہ کی ٹیم سڑکوں پر

ڈپٹی کلکٹر دادری انکیت کمار کی سربراہی میں محکمہ ریونیو اور بلدیہ کی مشترکہ ٹیم نے دادری مارکیٹ میں پیدل مارچ کیا اور عوام کو کوڈ ۔19کے پروٹوکول سے آگاہ کیا۔

کورونا وائرس :ایس ڈی ایم،ریوینیو اور بلدیہ کی ٹیم سڑکوں پر
کورونا وائرس :ایس ڈی ایم،ریوینیو اور بلدیہ کی ٹیم سڑکوں پر

By

Published : Apr 15, 2021, 9:22 AM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاری جاری ہے۔ آج گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا کے ریکارڈ توڑ 483 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔کورونا کے خلاف وضع کردہ تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر دادری انکیت کمار کی سربراہی میں محکمہ ریونیو اور بلدیہ کی مشترکہ ٹیم نے دادری مارکیٹ میں پیدل مارچ کیا اور عوام کو کوڈ ۔19کے پروٹوکول سے آگاہ کیا۔

کورونا وائرس :ایس ڈی ایم،ریوینیو اور بلدیہ کی ٹیم سڑکوں پر


دوران مارچ انہوں نے دادری بازار کے تاجروں اور دکانداروں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی دکانوں پر معاشرتی فاصلہ ،سینٹائزیشن اور کووڈ 19 کے پروٹوکول کے ساتھ ساتھ اضافی ماسک کا بھی انتظام کریں، تاکہ اگر کوئی صارف بغیر کسی ماسک کے خریداری کے لئے آئے تو، اسے پہلے ماسک دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنا کر ہی ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details