نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں موسلادھار بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل یتھراج نے کہا کہ شہر میں زبردست بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ Schools from classes 1 to 8 closed in Noida
محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ علی گڑھ ضلع کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر 23 اور 24 ستمبر کو تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔