اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکولی بچے پینے کے پانی سے محروم

دار الحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے نوئیڈا کے ایک سرکاری اسکول میں 2 برسوں سے پانی کا انتظام نہیں ہے۔

نوئیڈا:پانی سے محروم اسکولی بچے

By

Published : Jul 11, 2019, 2:08 PM IST

اس اسکول میں تقریباً 300 سے 400 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، جنہیں اس شدید گرمی میں پانی کی عدم دستیابی کی بنا پر کس قدر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ اسکول نوئیڈا سیکٹر 51 کے ہوشیار پور میں واقع ہے جہاں پینے کے پانی کا نظم بالکل نہیں۔ اسکول میں 2 سرکاری نل ہیں لیکن وہ بالکل خشک ہو چکے ہیں۔

نوئیڈا:پانی سے محروم اسکولی بچے

اس صورت حال میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اسکول کی پرنسپل رجنی سے بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو برسوں سے اسکول میں پینے کے پانی کا نظم نہیں ہے۔پانی کا نظم اسکول کی پرنسپل نے کیا ہے جس کا خرچ بھی وہ برداشت کرتی ہیں۔

انہوں نے پر مہینے بچوں کے لیے پانی کا نظم کرنے میں ان کا ذاتی تین ہزار روپے خرچ ہوتا ہے لیکن بچوں کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے وہ پانی کافی نہیں ہو پاتا۔

پرنسل نے بتایا کہ ان کے اسکول کو ایچ سی ایل نے گود لیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے تعاون سے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن نے ضلع کے 37 اسکول کو گود لیا جس میں یہ اسکول بھی شامل ہے لیکن یہاں ایچ سی ایل نے صرف ایک اسمارٹ بورڈ لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔

اسکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کرایا ہے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details