اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ-19 سے تحفظ کی اشیاء فراہم - ایس بی آئی لائیف انشورنس

کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے ایس بی آئی لائف انشورنس نے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کو 4 لاکھ روپے مالیتی اشیاء کی امداد دی۔

SBI Life Insurance Provides Code-19 Protection Items
ایس بی آئی لائیف انشورنس

By

Published : Dec 29, 2020, 10:40 PM IST

بارہ بنکی کے سی ایم او دفتر پر منعقد ایک پروگرام میں ایس بی آئی لائیف انشورنس کے افسران نے کورونا وبا سے بچاؤ کےلیے استعمال کی جانے والی اشیا ریاستی وزیر صحت جئے پرتاب سنگھ کے حوالہ کی۔

ایس بی آئی لائیف انشورنس

اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائیرس کو سند سے نوازا گیا اور وزیراعظم جن آروگیہ اسکیم کے مستفدین میں کارڈز تقسیم کئے گئے۔

ایس بی آئی لائیف انشورنس کی جانب سے ضلع کے محکمہ صحت کو 20 آٹو سنیٹائزیشن مشین، 50 ہزار فیس ماسک، 5 ہزار لیٹر سنیٹائزر، 50 بیڈ، 5 کینوپی اور ہینڈ گلوز وغیرہ کی امداد دی گئی جن کی مالیت 4 لاکھ روپئے بتائی گئی۔

اسی طرح ایس بی آئی لائیف انشورنس کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں 50 تا 60 لاکھ روپیہ کی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے ایس بی آئی لائیف انشورنس کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details