اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: عیدالاضحیٰ کی قربانی کو لیکر نائب امام کی اپیل - اترپردیش نیوز

ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کے بعد سے عید الاضحیٰ کے دن قربانی کیے جانے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن ابھی مسلمانوں میں عیدالضحیٰ کی قربانی کو لیکر تذبذب کا شکار ہیں۔

sayyad fahad ali appeal for eid ul adha
عیدالاضحیٰ کی قربانی کو لیکر نائب امام کی اپیل

By

Published : Jul 25, 2020, 10:12 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مرادآباد کے نائب شہر امام سید فہد علی نے بتایا کہ، '10 ذی الحجہ یکم اگست ہوگی اور اس دن عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ کے منائے جانے کا سلسلہ تین دن لگاتار جاری رہتا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'ضلع انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی ایسا حکم نہیں دیا گیا ہے، جس سے یہ پتہ چل سکے کہ قربانی کرنے اور مسجد عید گاہ میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ' ڈی جی پی کی جانب سے گائیڈ لائن کے مطابق کھی جگہوں پر قربانی نہیں کریں، کھلے میں گوشٹ کو نہیں لے جائیں اور گھروں میں قربانی کریں۔'

ساتھ ہی انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details