اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی کے سٹی بازار میں عید غریباں

سڑک کے دونوں کناروں پر تقریباً ایک کلومیٹر تک سجی دھجی دکانیں اور گاہکوں کی بھیڑ، یہ دلکش نظارہ بارہ بنکی کی قدیم بازار سٹی بازار کا ہے۔

بارہ بنکی کا قدیم سٹی بازار

By

Published : Jun 2, 2019, 7:47 AM IST

Updated : Jun 3, 2019, 3:59 PM IST


بارہ بنکی شہر میں ہر جمعے کو لگنے والا والاسٹی بازار رمضان اور عید الفطر کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

عید الفطر کی نسبت نسبت سے یہ بازار غریبوں کے لئے بیحد خاص ہے. اس لیے اسے' بازارغریباں' بھی کہا جائے تو بیجا نہیں ہوگا.

بارہ بنکی کا قدیم سٹی بازار

سٹی بازار میں مناسب قیمت پر ضروریات زندگی کی ہراشیا مہیا ہو تی ہیں۔ لیکن سب سے خاص یہاں ملنے والے کپڑے ہیں. یہاں ملک کے کونے کونے سے مختلف اقسام کے کپڑے پہنچتے ہیں۔

سٹی بازار میں کپڑوں کے علاوہ آرٹی فیشل جویلری، برتن اور سجاوٹی ساز و سامان بھی فروخت ہوتے ہیں۔ یعنی عید کا پورا پیکیج سٹی بازار میں دستیاب ہے۔

عید کے مد نظر دیگر بازاروں میں تمام قسم کے آفر چلائے جا رہے ہیں لیکن سٹی بازار بغیر کسی آفر کے گلزار ہے. اور سٹی بازار کے مناسب دام ہر کسی کو بھا رہا ہے۔

ہربرس رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کے دن آخری بازار ہو تا ہے۔ اس نسبت سے یہ اس سال کا آخری بازار ہے۔ اگلے سال اسی جگہ پر پھر ایسی ہی رونق دیکھنے کو ملے گی۔

Last Updated : Jun 3, 2019, 3:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details