بریلی میں سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما سید حیدر علی نے تمام مذاہب کے رہنماؤں کی مشترکہ شرکت کے ساتھ دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا۔ جس میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ دعائیہ اجتماع سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو اور بیٹی کے کورونا مثبت آنے کے بعد جلدی صحت یابی کے لیے کیا گیا۔ Dimple Yadav Corona Positive
بریلی میں سرو دھرم سبھا کا اہتمام کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے 'سرو دھرم سبھا' کا انعقام کیا گیا۔ اس میں پجاری پنڈت رچیت شرما اور کامیش گوڑ نے پوجا ارچنا کی تو حافظ محمد عمران نے قرآن کی تلاوت کی۔ جبکہ سِکھ مذہب کے گرنتھی گیانی کالے سنگھ اور چرچ کے پادری ایم دلیپ پاسٹر نے کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر انجینئر انیس احمد خاں نے کہا کہ 'افریقہ ممالک میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارت میں بھی کچھ کیسز میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے خدشے کے باعث تشویش بڑھ گئی ہے۔ عام آدمی اس خدشہ کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔پہلی اور دوسری لہر میں تمام لوگ موت کا ماتم دیکھ چکے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Rising in India: ملک میں کورونا نے پھر پکڑی رفتار، نو ہزار سے زائد نئے کیسز
سماجوادی پارٹی کے نوجوان رہنما سید حیدر علی نے کہا کہ 'کورونا وائرس ایک وبا ہے۔ اسے ہمت سے ہی جیتا جا سکتا ہے۔ حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں۔ پچھلی مررتبہ پہلی اور دوسری لہر میں حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس لیے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ماسک کا استعمال کریں۔ دو گز کا جسمانی فاصلہ ضرور قائم کریں۔' سرو دھرم سبھا میں ایس پی کے سرکردہ لیڈران بھی موجود رہے۔