لکھنؤ :لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعدد پارک، چوراہوں یا سرکاری عمارتوں کے باہر لگائے گئے سائن بورڈ پر اردو رسم الخط کم ہی نظر آتا ہے، تاہم اردو سائن بورڈ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالنصیر ناصر نے لکھنؤ کے کئی پارک اور عمارتوں کے باہر لگے سائن بورڈ پر اردو رسم الخط میں نام لکھوایا ہے۔ Injustice to Urdu in Lucknow
حالیہ تازہ معاملہ لکھنؤ کے جی پی او پر واقع سردار پٹیل پارک کے بورڈ پر اردو رسم الخط ندارد تھا، تاہم عبدالنصیر ناصر کی کاوشوں کی وجہ سے لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پرانے بورڈ کو ہٹاکر سردار پٹیل پارک کے گیٹ پر دوسرا سائن بورڈ لگایا ہے جس میں سردار پٹیل پارک کا نام اردو میں لکھا گیا ہے۔ وہیں شہید اسمارک پارک کے بورڈ پر پارک کے نام میں املے کی غلطی تھی جسے عبدالنصیر ناصر نے لکھنو ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کرکے درست کروایا۔
مزید پڑھیں: