اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سرس میلے میں گاؤں کی نمائش

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گاؤں میں سرس میلے قائم کیا گیا ہے، جہاں اس گاؤں قدیمی ماحول کا ماڈل پیش کیا گیا ہے۔

سرس میلے میں گاؤں کی نمائش
سرس میلے میں گاؤں کی نمائش

By

Published : Jan 28, 2020, 12:00 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:30 AM IST

ترقی کی رفتار میں اب دیہی علاقوں میں بھی شہری چیزوں کی آمد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاؤں کی وہ قدیمی اشیہ اب خاتمے کی کگار پر ہیں اور وہ قصوں کہانیوں میں سمٹنے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بارہ بنکی میں چل رہے ڈویزنل سرس میلا سرس گاؤں قائم کیا گیا ہے۔ اس میں گاؤں کے قدیمی ماحول کا ماڈل پیش کیا گیا ہے۔

سرس میلے میں گاؤں کی نمائش، دیکھیں ویڈیو

بارہ بنکی کے جی آئی سی میدان میں چل رہے سرس میلے میں سرس گاؤں لوگوں کو خوب اچھا لگ رہا ہے۔ یہاں ہر اس چیز کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جو کبھی دیہی علاقوں کی ضروریات ہوتی تھیں اور ان سے ہی دیہی علاقوں کی شناخت تھی۔

سرس گاؤں میں لوگ خوب دلچسپی لے رہے ہیں، لوگ وہاں سیلفی لے رہے ہیں اور ایک۔ ایک چیز کا باریکی سے معائنہ کر رہے ہیں۔

محکمہ ضلع پنچایت کی جانب سے لگائے سرس گاؤں کے ماڈل کو دیکھ لوگوں کو پرانے گاؤں کی یاد تو آ ہی رہی ہے، ساتھ ہی وہ گاؤں کے ماحول کے تحفظ کے لئے بیدار بھی ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details