اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sanjay Singh Attack Yogi Government on Ayodhya Land Scam: اجودھیا زمین جعل سازی میں ملوث افراد مستعفی ہوں

عام آدمی پارٹی (عاپ ) رکن پارلیمان و اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ Rajya Sabha MP and Aam Aadmi Party leader Sanjay Singh نے کہا کہ عقیدے کے نام پر اجودھیا میں زمین کی جعل سازی کرنے والے عوامی نمائندوں اور افسروں کا استعفی Those involved in Ajudhya land forgery should resign لیا جانا چاہئے۔

اجودھیا زمین جعل سازی میں ملوث افراد مستعفی ہوں
اجودھیا زمین جعل سازی میں ملوث افراد مستعفی ہوں

By

Published : Dec 26, 2021, 3:53 AM IST

سنجے سنگھ نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ رام مندر سے ملک کے کروڑوں لوگوں کا عقیدہ وابستہ ہے۔ لوگ اپنا پیٹ کاٹ کر اس مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دے رہے ہیں اور بی جے پی لیڈر و افسران کروڑ روپئے کی گھپلے بازی و جعل سازی Ayodhya Land Scamمیں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب ومحروم طبقات کو اپنے خیالات و کاموں میں ہمیشہ آگے رکھنے والے رام کے نام پر بی جے پی لیڈر محروم و ایس سی سماج کے لوگوں سے زمین کو ’دان‘ میں لے کر اجودھیا میں کروڑ روپئے کا کاروبار کرارہے ہیں۔

انہوں نے اجودھیا میں زمین معاملے Ayodhya land deals کی سپریم کورٹ مانیٹرڈ ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی ایم ایل اے، افسران اس میں شامل ہیں فورا ان کا استعفی Those involved in Ajudhya land forgery should resign لیا جائے تب اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ممکن ہے۔ عاپ لیڈر نے رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے سیکریٹر چنپت رائے کے کردار پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک زمین جو کثوم پاٹھک اور ہریش پاٹھک سے چنپت رائے نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے لئے 8کروڑ روپئے میں خریدی۔ اس میں گواہ ان کے محیب انل مشرا ہیں جو کہ ٹرسٹ کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Lado Panchayat in Meerut: شادی کی عمر بڑھانے کے موضوع پر لاڈو پنچایت، جانیے لڑکیوں کی رائے

سنجے سنگھ نے کہا کہ اس خریدی گئی زمین میں سے چنپت رائے 3500000 روپئے کی زمین کو یشودا نند ترپاٹھی کو’ دان‘ کردیتے ہیں۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس اختیار سے انہوں نے یہ زمین ہدیہ کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details