اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرآن اور وید کے یکساں پیغامات کی نمائش - نمائش

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں قرآن اور وید میں لکھے یکساں پیغامات کی پوسٹر کے ذریعہ نمائش کی گئی۔

قرآن اور وید کے یکساں پیغامات کی نمائش

By

Published : Aug 30, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:59 PM IST

ورلڈ آرگنائزیشن ریلجنز اینڈ نالج نامی ادارے کی جانب سے یہ کہا گیا ہے قرآن اور وید کی بہت سی اخلاقی تعلیمات یکساں ہیں۔

قرآن اور وید کے یکساں پیغامات کی نمائش


اس نمائش کے منتظم محفوظ عالم نے کہا کہ اسلام اور ہندو مذہب دونوں میں انسانیت کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور وید میں انسانوں سے محبت اور وفاداری کی تعلیم دی گئی ہے۔


اس نمائش میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کے مذہب سے متعلق معلومات حاصل کی۔


محفوظ عالم کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد قرآن اور ویدوں کی تعلیم میں یکسانیت دکھانا ہے۔ اس نمائش میں لگائے گئے پوسٹرز پر لکھے پیغامات کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ آرگنائزیشن ریلجنز اینڈنالج کی جانب سے ہر برس اس طرح کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو گذشتہ 35 برس سے جاری ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details