اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samajwadi Party Workers reaction to UP election results: یوپی انتخابات کے نتائج پر سماجوادی کارکن کا ردعمل

بی جے پی ملک میں مذہبی شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہے BJP Hate Politics ٹھیک اسی طریقے سے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی مسلمانوں میں شدت کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں سیکولر سیاسی جماعتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یوپی انتخابات کے نتائج پر سماجوادی کارکن کا ردعمل
یوپی انتخابات کے نتائج پر سماجوادی کارکن کا ردعمل

By

Published : Mar 12, 2022, 9:51 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے بڑی اکثریت حاصل کی ہے، اس کے باوجود بھی حزب اختلاب سماج وادی پارٹی کے کارکنان میں جذبہ اور حوصلہ برقرار Samajwadi Party workers reaction to UP election results ہے۔

اس دوران سماج وادی پارٹی کے کارکن محمد عاصم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے بی جے پی ملک میں مذہبی شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہے ٹھیک اسی طرح سے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی مسلمانوں میں شدت کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں سیکولر سیاسی جماعتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش نے پورے ملک کو گنگا جمنی تہذیب سے متعارف کرایا ہے اور یہاں سبھی مذاہب کے ماننے والے آپسی اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں تاہم کچھ سیاسی جماعتیں گنگا جمنا تہذیب کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے نتائج BJP wins Uttar Pradesh elections میں کچھ بھی ہو لیکن ملک میں گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کو ہمیشہ فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details