اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوآرسی کے تالا نگری علاقے میں جہاں ایک جانب وزیر داخلہ کی آمد کے پیش نظر علی گڑھ انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہے اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، تو وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے کارکنان وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج مظاہرہ SP Protests Against Amit Shah's Aligarh Visit کررہے ہیں۔
احتجاجیوں کے مطابق ریاست میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے رات کا کرفیو نافذ ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے انتخابی ریلی کے لیے اجازت دی جارہی ہے جو نامناسب ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سیاسی ریلیوں پر پوری طرح سے روک لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی گڑھ میں کورونا وبا کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے تو دوسری جانب دن کی روشنی میں بڑی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔