مہاراشٹر کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اترپردیش کے کانپور پہنچ کر سماج وادی پارٹی کے کارکنان میں جوش پیدا کیا اور اترپردیش اسمبلی الیکشن میں 350 سیٹ جیت لینے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہندو مسلم اتحاد قائم رکھنے پر زور دیا۔
'اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اسمبلی الیکشن میں 350 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی' ممبئی سے کانپور پہنچے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی 350 سے زیادہ سیٹ جیت کر آئے گی انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کو قائم رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتیجے کا اعلان اگلے ہفتے
جیل میں قید سماجوادی رہنما اعظم خان سے متعلق ان سے سوال کیا گیا کہ اترپردیش میں اب کوئی سماجوادی مسلم رہنما نہیں ہے، کیا آپ ان کی جگہ پر اپنے آپ کو سمجھتے ہیں تو اس پر اعظمی نے کہا کہ 'اعظم خان بہت سینیئر رہنما ہیں، ملائم سنگھ کے بعد ان کا نمبر آتا ہے میں تو ایک چھوٹا سا خادم ہوں۔میں تو صرف کارکنان کو اترپردیش اسمبلی الیکشن میں ساتھ دینے آیا ہوں۔