ایم ایل اے امیتابھ باجپئی کو پرندہ سارس سے ملنے کی اجازت نہیں ملی کانپور: اترپردیش میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی پرندے کی وجہ سے ریاست کی سیاست گرما رہی ہے۔ امیٹھی کے عارف کا دوست سارس پرندہ اب کانپور کی چڑیا گھر میں قید ہے۔ چڑیا خانے میں رکھنے جانے کے سبب پرندے نے کھانے پینا چھوڑ دیا ہے۔ پرندے کے کھانے پینے کی اطلاع ملی تو رکن اسمبلی امیتابھ باجپئی کھانے پینے کا سامان لے کر چڑیاں گھر پہنچے مگر چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے انہیں سارس پرندے کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی۔
ایم ایل اے امیتابھ باجپئی کو پرندہ سارس سے ملنے کی اجازت نہیں ملی ذرائع کے مطابق اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں سارس پرندہ زخمی ہو گیا تھا جسے وہاں کے مقامی باشندے عارف نے تیمارداری کرکے صحتیاب بنایا۔ اس کے بعد عارف اور سارس پرندے میں اچھی دوستی ہو گئی۔ سارس پرندہ ہر وقت عارف کے ساتھ رہتا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بھی عارف اور سارس پرندے سے ملنے امیٹھی پہنچے تھے جہاں انہوں نے عارف اور سارس کے ساتھ اپنی ویڈیو بنائی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بھی خواب وائرل ہوئی۔
ایم ایل اے امیتابھ باجپئی کو پرندہ سارس سے ملنے کی اجازت نہیں ملی پرندہ سارس، عارف اور اکھلیش یادو کی ویڈیو بنانے کے بعد اس سے ہی پرندے اور عارف کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ محکمہ جنگلات نے پہلے پرندے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پھر اسے کانپور کے چڑیا گھر میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں عارف کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ یہ سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی کہ کانپور کی میڈیا میں سارس پرندہ سرخیاں بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Sir Syed 125th Death Anniversary سر سید احمد خان کے 125 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت
اس خبر کو سن کر سماج وادی پارٹی کے مقامی ایم ایل اے امیتابھ باجپئی بھی سارس پرندے کے لیے بہت سارا کھانا پینا لے کر اس سے ملنے کے لیے چڑیا گھر پہنچ گئے۔ لیکن چڑیا خانہ کے ڈائریکٹر نے انہیں یہ کہہ کر منع کر دیا کہ سارس پرندہ ابھی کورنٹائن میں ہے۔ اس لیے اس سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔