ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں گزشتہ رات سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی درخواست پر نو بج کر نو منٹ پر سماج وادی پارٹی کے رہنما نے کینڈل جلاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں ایک طرف بے روزگاری عروج پر ہے، تجارت پوری طرح ختم ہوچکی ھے، نجی کمپنزں اپنے ملازمین کو سبکدوش کررہی ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی آگ میں جھلس رہے ہیں، انہیں سب مسائل مدِّنظر حزب اختلاف کی جماعت سماج وادی پارٹی نے یہ احتجاجی کیا، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ روزگار نہی دے سکتی تو نوجوانوں کو کفن دیدے۔
اس دوران سماج وادی پارٹی کے رہنما مفتی احمد گوڈ نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اگر ریاست اترپردیش کی بات کی جائے تو یہاں پر غنڈہ گردی، لوٹ مار، عصمت دری کی وارداتیں عروج پر ہیں۔