اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کی دوسری لسٹ جاری

نئی لسٹ میں اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کا بھی نام شامل ہے۔جنہیں قنوج سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

By

Published : Mar 9, 2019, 10:46 AM IST

Samajwadi party

سماج وادی پارٹی نے عام انتخابات کے لیے 3 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔اس سے قبل 6 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئی لسٹ میں اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کا بھی نام شامل ہے۔ انہیں قنوج سے پارلیمانی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہردوئی سے اوشا ورما اور لکھیم پور کھیری سے پوروی ورما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے جاری لسٹ میں سماج وادی پارٹی نے دھرمیندر یادو کو ضلع بدایوں سے اور را م گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو کو ضلع فیروزآباد سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ دھرمیندر یادو اور اکشے یادو اسی سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمان ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سابق صدر ملائم سنگھ یادو مین پوری پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ مین پوری سیٹ سے ملائم سنگھ یادو کو1996،2004 اور 2009 میں انتخابات میں کامیابی ملی تھی۔سنہ 2014 کے عام انتخابات میں ملائم سنگھ اعظم گڑھ اور مین پوری دو سیٹوں سے الیکشن لڑے تھے اور دونوں سیٹوں سے جیت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details