رکن پارلیمان آعظم خاں کی حمایت میں خواتین پہنچیں کلیکٹریٹ۔ ضلع کلیکٹر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔
جیا پردا واپس جاؤ کے لگائے نعرے۔ ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپ کر کی آعظم خاں اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے خلاف مقدموں کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔
سابق رکن پارلیمان جیا پردا کا موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں کے خلاف مقدمہ کرنا اب ان کے لئے بھاری پڑتا جا رہا ہے۔
سماجوادی پارٹی کی خواتین کارکنان نے جیا پردا کے خلاف اپنا مورچہ کھولتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں ابھی دو روز قبل ہی سماجوادی پارٹی مہیلا مورچہ کی صدر انیتا جین کی قیادت میں خواتین نے جیا پردا کے خلاف گاندھی سمادھی پر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور اس پہلے خواتین کارکنان نے پارٹی دفتر پر ایک پریس کانفرنس کرکے اپنے غم و غصہ کا بھی اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی کی خاتون کارکن اور ہیلپ لائن سوسائٹی کی سکریٹری حمیرا خان کی قیادت میں خواتیںن نے کلیکٹریٹ پہنچ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پولیس انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ہم پر مقدمے نہ کرو بلکہ ہمیں ہتھکڑیاں پہناکر سیدھے سیدھے پھانسی پر لٹکا دو۔