اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی نے وزیراعظم کا پتلا جلایا

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آج سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا-

Samajwadi burns PM's statue in bahraich
سماج وادی نے وزیراعظم کا مجسمہ جلایا

By

Published : Jun 27, 2020, 3:22 PM IST

ریاست اترپردیش کےضلع بہرائچ میں آج سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے سابق رکن اسمبلی کے کے اوجھا کی قیادت میں ملک میں مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کو لیکر احتجاج کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کا مجسمہ آگ کے حوالے کیا۔

سماج وادی نے وزیراعظم کا مجسمہ جلایا

سابق رکن اسمبلی کے کے اوجھا نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کورونا وبا کی وجہ سے جہاں عام آدمی کے لیے روز مرہ کی ضروریات، روٹی اور روزگار کا بحران پیدا ہوگیا ہے وہیں دوسری طرف مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ اس وقت ملک کا کسان، نوجوان اور مزدور حکومت کی تمام تر پالیسیوں سے پریشان ہے۔ لہذا پیٹرولیم مصنوعات میں فوری اضافہ واپس لیا جائے۔

سابق رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ڈیزل کی اصل شرح ₹ 19 کے آس پاس ہے لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ₹ 80 لیٹر ڈیزل / پٹرول فروخت ہورہا ہے، جس کے خلاف لکھنؤ میں ایس پی کارکنان نے کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تو اترپردیش کی حکومت نے پولیس سے لاٹھی چارج کروایا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اترپردیش حکومت مکمل طور پر تانہ شاہی رویہ اپنا رہی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیزل پٹرول کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details