اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder Mystery سائبہ کا دوست ہی اس کا قاتل نکلا،گرفتار

نوئیڈا کے تھانہ بسرخ کے تحت لیو ان ریلیشن میں رہنے والی خاتون کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا۔

سائبہ کا دوست ہی اس کا قاتل نکلا،گرفتار
سائبہ کا دوست ہی اس کا قاتل نکلا،گرفتار

By

Published : May 22, 2023, 6:15 PM IST

سائبہ کا دوست ہی اس کا قاتل نکلا،گرفتار

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے بسرخ تھانے کی پولیس نے بتایا کہ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جب رضامندی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے لیو ان پارٹنر کو اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا تو اس نے اسے چاقو مار کر قتل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) رام بدن سنگھ نے بتایا کہ 18 مئی کو بسرخ تھانہ علاقہ کے تحت ہیبت پور گاؤں کے تالاب میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی۔ پنچنامے اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے دوران خاتون کی شناخت سائبہ (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ سائبا کے بھائی شکیل نے بسرخ پولیس اسٹیشن میں جتیندر بھاٹی پر اپنی بہن کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کرایا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پولس نے دادری ک تھانے کے رہنے والے جتیندر بھاٹی (22) کو گرفتار کیا۔ وہ ہیبت پور گاؤں میں کرائے پر مکان لے کر رہتا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران خاتون جیتندر پر شادی کے لئے دباؤ ڈالتی تھی اور 16 مئی کی رات کو اس بات پر دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Robbery At Gunpoint کار میں لفٹ کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹ،گروہ کا پردہ فاش،چار گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر میں رکھے چاقو سے خاتون کے ہاتھ کی نس کاٹ دی جس سے متاثرہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس کے بعد ملزم نے لاش تالاب میں پھینک دی۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، ملزم کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details