اترپردیش، سہارنپور کے حقیقت نگر میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے مہنگائی، خواتین مخالف جرائم اور دیگر مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجوادی کارکنوں نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا سماجوادی پارٹی کارکنوں نے بڑھتی مہنگائی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی مخالف ہے۔ ایسی حکومت کو باہر کا راستہ دکھانا چاہیے۔ کارکنان نے مہنگائی کے خلاف سرکاری افسران کو میمورنڈم دیا۔
سماجوادی یوجن سبھا کے ضلع صدر امت گرجر اور ضلع جنرل سکریٹری شیو پرساد یادو کی قیادت میں حقیقت نگر دھرنے کے مقام پر جمع ہوئے اور بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور ڈینگو کے پھیلاؤ کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف ہوئے نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: بی جے پی رکن اسمبلی کا سبھی طبقات کیلئے کام کرنے کا دعویٰ
کارکنان احتجاج کرتے ہوئےکلکٹریٹ تک پہنچے اور سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا۔ سماجوادی یوجن سبھا کے ضلع صدر امیت گرجر نے بتایا کہ اتر پردیش میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام لوگ پریشان ہیں۔ دوسری جانب پھلوں اور سبزیوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو خواتین کا بجٹ خراب کر دیا۔
سرسوں کے تیل سے لے کر گھر میں استعمال ہونے والی دالوں تک ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جب کہ اتر پردیش میں ڈینگو نے ریاست کے لوگوں کو بڑی تعداد میں اپنی زد میں لے لیا۔اسپتالوں میں بستر نہیں ہے۔ ڈینگو بخار کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں ہوئے اور حکومت لاپرواہ ہے۔
اس موقع پر گورنر کے نام سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔