سہارنپور میں ایس پی دیہات اور سی او گنگوہ کی قیادت میں تھانہ نانوتہ پولیس کے ذریعہ مخبر کی اطلاع پر چیکنگ کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سہارنپور: پولیس نے چار منشیات کاروباری کو گرفتار کیا پولیس نے منشیات کاروبار کرنے والے چار شاطر افراد جن میں جابر ولد سلیم، تعریف، آصف ولد ایوب، اسلام ولد ناصر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 70 کلو ڈوڈہ، 200 گرام اسمیک، 200 گرام افیم، اور ایک ٹرک برآمد کیا ہے۔
یہ شاطر افراد راجستھان کے ادےپور سے منشیات خرید کر علاقہ میں فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔ نانوتہ پولیس کو اس طرح بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ نانوتہ پولیس کے ذریعہ نشیلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے مذکورہ سامان برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد راجستھان کے ادے پور سے منشیات خرید کر لاتے تھے اور علاقہ میں فروخت کرتے تھے، یہ لوگ بڑے شاطر ہیں، کاس میٹک کے سامان میں منشیات چھپا کر لاتے تھے۔ برآمد سامان کی قیمت 7 لاکھ سے 10 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ جلد ہی ان کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔