میٹنگ میں ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے کہا کہ 'عوام کے تعاون سے ضلع میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، ہماری ذرا سی لاپرواہی کورونا وائرس کے اس مہلک مرض کو دوبارہ سے بڑھا سکتی ہے اس لیے سبھی کو مستعدی برتنا بہت ضروری ہے۔
سہارنپور: عید کے پیش نظر افسران کی سرکردہ افراد کے ساتھ میٹنگ - darul uloom deoband
ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں عیدالفطر کے تہوار کے پیش نظر افسران نے عیدگاہ کمیٹی، مساجد ومدارس اور شہر کے ذمہ دار افراد کے ساتھ میٹنگ میں عید کا تہوار گھروں میں ہی رہ کر منانن کی اپیل کی۔
افسران کی سرکردہ افراد کے ساتھ میٹنگ
افسران نے مسلم طبقے سے دارالعلوم دیوبند کے فتوے اور علماء کی اپیل کے مطابق عید کا تہوار گھروں میں رہ کر خوشیوں کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔
اس دوران سابق اسمبلی رکن معاویہ علی، نگر پالیکا چیئرمین کے نمائندے جمال الدین انصاری، سابق نگر پالیکا رکن فیضان قریشی، ملا فرقان قریشی، وقار عثمانی، عامر عثمانی، شاہد علی، راحت خان، خوش نصیب، فروز گوڑ وغیرہ موجود رہے۔