اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے عاشق و معشوق کا معاملہ بڑے ہی بہترین انداز میں حل کیا۔
سہارنپور: پولیس اسٹیشن میں نکاح
اترپردیش پولیس آج کل عاشق جوڑوں کی شادیاں کرانے کے لیے چرچہ میں ہے، اس تعلق سے ایک واقعہ دیوبند کوتوالی میں پیش آیا جہاں پولیس اسٹیشن میں ہی عاشق جوڑے کا نکاح پڑھایا گیا۔
دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ دیوبند شہر کے پٹھان پورہ محلہ میں رہنے والی لڑکی کا معاشقہ گزشتی ایک برس سے مرزا پور کے ایک گاؤں کے ساکن لڑکے سے چل رہا تھا لیکن لڑکا شادی کے لیے ٹال مٹول کر رہا تھا جبکہ پچھلے کئی روز سے اس نے لڑکی سے بات کا سلسلہ بھی منقطع کر دیا تھا جس کی وجہ سے لڑکی نے دیوبند کوتوالی میں شکایت کی۔
پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مذکورہ عاشق لرکے کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولیس طلب کیا جبکہ دوسری جانب قاضی صاحب کو بھی طلب کیا اور عاشق جوڑے کا نکاح پولیس اسٹیشن میں کردیا۔