اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: بی جے پی رکن اسمبلی نے الزامات کی تردید کی - الزام سازش کے تحت

سہارنپور میں کچھ دن پہلے ستیش کمار نام کے ایک شخص نے بی جے پی رکن اسمبلی پر پلاٹ پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ الزام سازش کے تحت لگایا جا رہا ہے، الزام لگانے والے پر جلد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

سہارنپور: بی جے پی رکن اسمبلی نے الزامات کی تردید کی
سہارنپور: بی جے پی رکن اسمبلی نے الزامات کی تردید کی

By

Published : Sep 19, 2021, 9:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں کچھ دن پہلے ستیش کمار نام کے ایک شخص نے بی جے پی رکن اسمبلی پر پلاٹ پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ الزام سازش کے تحت لگایا جارہا ہے، الزام لگانے والے پر جلد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

سہارنپور: بی جے پی رکن اسمبلی نے الزامات کی تردید کی

بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر نم نے کہا کہ معاملہ تقریبا ً 33 سال پرانا ہے، جو کہ عدالت میں چل رہا ہے اور ہر بار فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی سازش کے تحت ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ حکومت میں رکن اسملی بنے تب پلاٹ پر قبضہ کرنے کا الزام کیوں نہیں لگایا گیا اور اب ساڑھے چار سال گزر گئے پھر ان کے خلاف ایک سازش کے تحت اس طرح کا الزام لگایا جا رہا ہے تاکہ ان کی شبیہ کو داغدار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس شخص کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے، جس نے اس طرح کے الزامات لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلی پر تذبذب برقرار، جاکھڑ کو کمان ملنے کا امکان

انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے الزام لگایا ہے تو اس کے پاس اس کے ثبوت ہوں گے، جسے وہ پیش کر ثابت کرے ورنہ اب اس کے خلاف میری طرف سے کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details