سبھی مزدوروں کو ٹرین میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ یہ تمام مزدور بہار کے رہنے والے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سہارنپور میں پھنسے ہوئے تھے۔
مزدور خصوصی ٹرین سے بہار روانہ، ویڈیو لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں دوسری ریاستوں میں پھنسے سبھی مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
وہیں اگر بات کریں ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی تو وہاں ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور بہار وغیرہ کے مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔
بہار کے مزدوروں کے جانے کے لیے سہارنپور کے 'رادھا سوامی ست سنگ ویاس میجر سینٹر' میں کئی دنوں سے قیام پذیر تھے جنہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے بہار کے لیے روانہ کیا گیا۔
اس دوران سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی بھاری جمیعت موجود تھی ساتھ ہی ساتھ سبھی مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی اس کے بعد ان کو ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔