اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہانپور: رکن اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ

برہمن سماج کی جانب سے کھتولی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کو پارٹی نکالنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

By

Published : Sep 24, 2020, 9:39 PM IST

thumbnail
thumbnail

برہمن سماج نے رکن اسمبلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برہمن سماج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرکے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

رکن اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق حقیقت نگر میں برہمن سماج کے لوگ اکٹھا ہوئے اور کھتولی کے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ وکرم سینی نے برہمن سماج کے تعلق سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے اسی لیے ایسے ایم ایل اے کو پارٹی سے برطرف کر دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی وکرم سینی نے برہمن سماج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے بعد برہمن سماج ناراض ہے۔ ان کامطالبہ ہے کہ اگر بی جے پی نے وکرم سینی کو پارٹی سے نہیں نکالا تو 2022 کے اسمبلی انتخاب میں وہ کھتولی پہنچ کر ان کی پارٹی کے خلاف کام کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details