ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن نے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں جاں بحق ہونے والے صغیر احمد کے لواحقین کو انتظامیہ کی جانب سے مالی امداد پہنچانے کے لئے آج شہر کے معززین کے ہمراہ ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔
رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن کی قیادت میں حلقہ کے رکن اسمبلی سنجے گرگ، کونسلر منصور بدر، کونسلر رئیس احمد صدیقی، بی ایس پی لیڈر ریحان خان، عاقل فاروق ایڈوکیٹ، محمد نعیم اور ہلاک شدہ صغیر احمد کے اہل خانہ کے ساتھ اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور رئیس احمد کے خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔