اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور :بزم ظفر‘ کے زیراہتمام کوی سمیلن ومشاعرہ کا انعقاد

ریاست اتر پردیش ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ادبی تنظیم’بزم ظفر‘ کے زیراہتمام گزشتہ شب یہاں آشو پیلیس میں ’آنجہانی شری کانت ورما‘کی یاد میں ایک کوی سمیلین و مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں مقامی و بیرونی شعراءنے اپنا شاندار کلام پیش کرکے دیر شب تک سامعین کو محظوظ کیا

شاندار کوی سمیلن ومشاعرہ کا انعقاد
شاندار کوی سمیلن ومشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Jan 9, 2021, 5:06 PM IST

اس ادبی تقریب کا افتتاح سابق رکن اسمبلی معاویہ کے فرزند حیدر علی نے فیتا کاٹ کر کیا،جبکہ رکن میونسپل بورڈ چودھری فیصل پرویز اور اجے گاندھی نے شمع روشن کی رسم انجام دئیے ۔

کوی سمیلن ومشاعرہ کا انعقاد

مشاعرے و کوی سمیلین کی صدارت دلشاد گوڑ نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض جگر دیوبندی نے انجام دیئے۔

اس مشاعرہ کا باضابطہ آغاز نعیم اختر کی نعت پاک سے ہواہے۔ مشاعرہ میں پسند کئے گئے چنندہ اشعار قارئین کی نذر ہیں۔




تیر تو آچکے رگِ جاں تک ٭ اب پشیماں ہواکرے کوئی : ڈاکٹر مکرم ادنیٰ میرٹھی

ہمیں وہ روز ایک ملال دیتے ہیں ٭ یہ اور بات کہ ہم ہنس کے ٹال دیتے ہیں : دوّیہ نیہا

تم بھی مندر میں کرو پوجا وطن کے خاطر٭ ہم بھی اب چل دیئے محبوب عبادت کے لئے : محبوب حسن میرانپوری

حسین خواب دکھایا دکھاکر چھوڑ دیا ٭ ہم ہی پاگل ہیں محبت میں چلے آتے ہیں : نور دیوبندی

اگر سچی لگن زاہد تیرے سجدہ میں آجائے٭ کوئی مشکل نہیں دنیا تیرے حجرہ میں آجائے : ساحل مادھوپوری

علاوہ ازیں شعرا فہیم، حسرت دیوبندی، نعیم اختر ،ڈاکٹر صابر بہٹوی،علیم واجد، جاوید آسی،عثمان عثمانی کیرانوی،پردیپ مایوس،عنصر انجم،واجد میرٹھی،فہیم اثر،ندیم انور، سلمان دلکش،نفیس احمد نفیس،انور مضطر ،سہیل دیوبندی وغیرہ نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

خصوصی شرکاءمیں سلیم قریشی،اشفاق اللہ خاں،اسلم مکھیا،انصار مسعودی،قاری آفتاب وغیرہ موجودرہے۔ آخر میں کنوینر جاوید آسی و نعیم اختر اور مشیر خاص ڈاکٹر زبیر اسلیم انصار نے سبھی مہمانوں اور سامعین کا شکریہ اداکیا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details