سہارنپور کے کوارنٹائن سینٹر میں ایک 40 سالہ شخص کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی ہے۔
اس واقعہ کے بعد انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے، جس کے بعد اس شخص کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا لیکن اس کی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سکون کی سانس لی۔
اکھلیش سنگھ ,ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اس بابت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ 'ضلع کے تھانہ مرزا پور علاقے میں ایک شخص کو قریبی کوارنٹائن سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، رات میں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد مذکورہ شخص کو ضلع ہسپتال لے جایا جارہاتھا لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ گیا۔
اس شخص کی موت کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں اس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ہلاک شدہ شخص گورکھپور کا بتایا جارہا ہے جو ہریانہ کے جمنانگر میں کام کرتا تھا۔