دراصل اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے بلاک مظفر آباد علاقے کے پاجرانا گاؤں کے ساکن اختر نے بتایا کہ وہ زندہ ہے لیکن محکمہ رسد و خوراک نے جان بوجھ کر کے اسے راشن کارڈ پر مردہ قرار دے دیا۔ اسی وجہ سے اسے پچھلے ایک سال سے راشن نہیں ملا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ محنت مزدوری بھی نہیں کر پا رہا ہے جسکے کے سبب اسکے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ در پیش ہے ۔
سہا رنپور: زندہ شخص کو کاغذوں مردہ قراردیا گیا - UP
سہارنپور علاقہ کے گاؤں مظفرآباد میں محکمہ رسد وخوراک کا ایک نیا کارنامہ سامنے آیا ۔ محکمہ نے راشن ڈیلر کی ملی بھگت سے زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا۔ لاک ڈاؤن میں راشن کی عدم دستیابی سے پریشان متاثرہ نےانتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔
زندہ شخص کو کاغذوں مردہ قراردی گیا
متاثرہ شخص کا الزام ہے کہ وہ بار ہا راشن ڈیلر کے پاس جاتا ہے تو راشن ڈیلر اسے راشن نہیں دیتا ہے۔ غیر تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے اسے راشن کارڈ سے نام حذف ہونے کی معلومات نہیں ملی۔ اب لاک ڈاؤن میں کاغذات میں انکشاف ہوا کہ اسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ایس ڈی ایم بہٹ کو شکایتی خط دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔