اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر میں ’’پانی بچاو مہم ‘‘ کامیاب - انل کمار سنگھ

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا و اطراف میں ’’پانی بچاو مہم ‘‘ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ محکمہ ترقیات اورمحکمہ زراعت کی جانب سے مشترکہ طور پرایک سمپوزیم کا انعقاد عمل میں آیا

گوتم بدھ نگر میں ’’پانی بچاو مہم ‘‘ کامیاب

By

Published : Jul 27, 2019, 8:14 AM IST

’’پانی بچاو مہم‘‘ کےتحت آج اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگرکے قصبہ دادری ترقیاتی بلاک کے روپباس گاؤں میں چیف ترقیاتی افسر انل کمار سنگھ کی صدارت میں پانی کی ذخیرہ اندوزی، شجر کاری، باغات اور زرعی بیداری مہم کے تحت کاشت کاری سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیف ترقیاتی افسر کی طرف سے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ پانی کے تحفظ کویقینی بنائیں۔ بنیادی طور پر چھتوں کا پانی ہارویسٹنگ کے ذریعہ سرکاری عمارتوں اور گھر کی بڑی عمارات پر پانی کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔ درخت لگا کر آنے والی نسل کے لئے کھلی ہوا میں سانس لینے کے لئے خالص ہوا کا استعمال کر سکیں۔ اس وجہ سے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امرناتھ مشرا نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ آپ کی طرف اسی طرح سے پانی کا استعمال کیا جاتا رہا تو آنے والی نسل کے لئے پینے کے لئے خالص پانی بھی دستیاب نہیں ہو پائے گا۔ لہذا آج سے ہم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہم لوگ زیادہ سے زیادہ پانی کا تحفظ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details