بارہ بنکی میں بی جے پی کے دفتر پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گووند نارائن پانڈے نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات کو بھی اہم ترین انتخابات سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔
'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' بی جے پی کی جیت کو یقینی بنائے گی - اترپردیش زیدپور اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات 2019
ضلع بارہ بنکی کے زیدپور اسمبلی حلقے میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے انتخابی انچارج ریاستی نائب صدر گووند نارائن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ترقیاتی پروگرامز اور 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کی پالیسی ہی بی جے پی کو کامیابی سے ہمکنار کرائے گی۔
بی جے پی کے انتخابی انچارج ریاستی نائب صدر گووند نارائن
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خاص منصوبہ بندی کے تحت ہی ہمارے کارکنان ایک ایک بوتھ تک پہنچے ہیں۔ مرکز اور ریاست کی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی سے پارٹی کو ضمنی انتخابات میں ہر طبقے کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کا ساتھ وکاس کی پالیسی سے ہی زید پور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدواروں کو بڑی فتح ہونے والی ہے۔
TAGGED:
سب کا ساتھ سب کا وکاس