اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پاکستان پر حملہ کرنے میں40 سیکنڈ بھی نہیں لگتا'

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق ریاستی وزیر اعظم خان نے پلوامہ حملے پر مودی حکومت کی پالیسی پر سخت نکتہ چینی کی۔

By

Published : Mar 28, 2019, 1:23 PM IST

Updated : Mar 28, 2019, 5:35 PM IST

Azam Khan

ان کا کہنا تھا:' میں وزیر اعظم ہوتا تو پلوامہ میں 40 جوانوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان پر حملے میں 40 سیکنڈ نہیں لگتا۔انجام کو درکنار کر پاکستان پر فوراً حملہ کر دیتا'۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ'' کسی کی بھی موت ہو جائے تو ہندؤں میں آخری رسومات اور مسلمانوں میں نماز جنازہ ضرور ہوتی ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ اس کے بنا معافی نہیں ملتی ہے۔اگر لاش نہیں ملتی ہے تو مسلمانوں میں غائبانہ نماز جنازہ اد اکی جاتی ہے'۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ '' بھارتی فضائیہ کے حملے میں 450 عسکریت پسند مارے گئے، ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ مرے ہوں۔معلوم نہیں کہ پڑوسی پاکستان کیسا اسلامی ملک ہے جہاں اتنے لوگوں کی موت پر بھی نماز جنازہ ادا نہیں کی گئی'۔
اعظم خان نے جیا پردہ کو رامپور سے ٹکٹ دیے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'کئی جگہوں پر بی جے پی کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں اس لیے امیدوار درآمد کیے جارہےہیں'۔ ہمارے رامپور میں بھی ایسا ہوا ہے۔لیکن ہم الیکشن لڑیں گے، عوام کے درمیان ہم اپنا ایجنڈا اور منشور لے جائیں گے۔
Last Updated : Mar 28, 2019, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details