مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں گرامینن ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ڈاکٹروں نے مظفر نگر کے چیف میڈیکل آفیسر سے ڈاکٹرز کے خلاف ہورہی کارروائی کے حوالے سے ملاقات کی۔Rural Doctors Association Protest Against Raid In Different Hospitals In Muzaffarpur
غورطلب ہے کہ چند روز قبل مظفر نگر میں محکمہ صحت کی جانب سے 41 ہسپتالوں کو سیل کیا گیا تھا۔ تقریبا تیس سے زائد ہسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کئے گئے تھے۔
گرامینن ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مظفرنگرکے چیف میڈیکل آفیسرسے ملاقات محکمہ صحت کی اس کارروائی سے مظفرنگر کی تمام چھوٹے بڑے ڈاکٹرز میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔دیہاتی علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے دیئے جارہے نوٹسی سے پریشان ہوکر ڈاکٹروں نے چیف میڈیکل آفیسر سے اس سے سلسلے میں ملاقات کی۔
چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس کے چل رہے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تھے۔وہ بغیر ڈگری کے آپریشن کر رہے تھے یا کسی تسلیم شدہ ڈاکٹرز کی ڈگری پر اپنا ہسپتال چلا رہے تھے۔ان ہوسپتالوں میں چیکنگ کے دوران ڈگری والے ڈاکٹرز نہیں پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Resolution For Rahul Gandhi راہل گاندھی کو کانگریس کا قومی صدر بنانے کے لیے قرارداد منظور
انہوں نے کہاکہ ان میں کچھ میڈیکل اسٹور اور ڈائی گنوسٹک پر بھی کارروائی کی گئی تھی۔ آگے بھی ان جیسے ڈاکٹروں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائی صرف ان ڈاکٹرز کے خلاف ہے جو بغیر کسی ڈگری کے آپریشنز جیسے سے بڑے کام کو انجام دے رہے ہیں۔Rural Doctors Association Protest Against Raid In Different Hospitals