کانپور کے سچینڈي تھانہ علاقہ کے چكرپور منڈی میں ایک بس میں آگ لگ گئی۔
کانپور میں چلتی بس میں آگ
ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے سچینڈي علاقے میں چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا
کانپور میں چلتی بس میں آگ لگی
روڈویز بس کانپور شہر سے مسافروں کو لے کر کانپور دیہات جا رہی تھی، اسی دوران بس جیسے ہی چكرپور منڈی پہنچی کہ اچانک بس میں آگ لگ گئی۔
آگ لگتے ہی بس میں چیخ پکارشروع ہو گئی، اسی دوران ڈرائیور نے آنا فانا میں بس کو روکا اور مسافروں کو بس سے اتارا۔
آگ لگتے ہی علاقہ کے لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ کو آگ کی اطلاع دي، جسکے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
Last Updated : May 16, 2019, 3:12 PM IST