ریاست اترپردیش کے وزیرصحت جئے پرتاپ سنگھ نے بارہ بنکی میں دورہ کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین کے سلسلے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کرے گی۔
'کووڈ-19 کی ویکسین کو لیکر افواہوں کو دور کرے گی حکومت' انھوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے تمام طبقوں کے رہنماؤ سے گفتگو کی جائے گی اور تمام غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کو دوا سمجھیں اور اس کے استعمال سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا. یہ اطلاع ریاست کے محکمہ صحت کے وزیر جئے پرتاپ سنگھ نے دی ہے۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایس بی آئی لائیف انشیورینس کے پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے ریاست کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ جب بھی اس قسم کی کوئی نئی ویکسین آتی ہیں اس قسم کی افواہ عام ہوتی ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کو ایک دوا سمجھیں، تمام عالم میں یہ ویکسین تیار کی گئی ہے اور ملک میں بھی ویکسین تیار کی ہے۔
اس کے لگانے میں میں کسی بھی قسم کی کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مسلے پر افواہ اور غلط فہمی پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کے ذریعہ کارروائی کی جائے گی.واضح ہو کہ کووڈ-19 کی ویکسین کو لیکر قسم قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے اقلیتی طبقے میں ویکسین کو لیکر غلط فہمی بنی ہوئی ہے۔