اردو

urdu

By

Published : May 20, 2023, 9:24 PM IST

ETV Bharat / state

Rs 2000 currency note withdrawal دو ہزار روپے کی نوٹ بند ہونے سے بدعنوان پریشان، موریہ

بی جے پی رہنما کیشو پرساد موریہ نے ہفتہ کو یہاں میڈیانمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ دو ہزار روپئے کا نوٹ لیگل ٹینڈر نہ رہنے کے فیصلے سے سب سے زیادہ پریشان بدعنوانی میں ملوث لوگ ہیں۔ حقیقت میں یہ بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی سمت میں بڑا قدم ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بلندشہر: دو ہزار روپے کے نوٹ کے 20 ستمبر کے بعد استعمال سے باہر کنے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ بدعوانی سے پاک ہندوستان کی سمت میں یہ ایک بڑا قدم ہے لیکن بدعنونی نہیں چاہتے ہیں کہ دو ہزار کا نوٹ بند ہو۔ موریہ نے ہفتہ کو یہاں میڈیانمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ دو ہزار روپئے کا نوٹ لیگل ٹینڈر نہ رہنے کے فیصلے سے سب سے زیادہ پریشان بدعنوانی میں ملوث لوگ ہیں۔ حقیقت میں یہ بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی سمت میں بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا' میں پی ایم مودی کے اس فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے یوپی بلدیاتی انتخابات میں بڑی جیت ملی ہے۔ اس جیت نے ثابت کردیا ہے کہ بی جےپی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی سبھی 80سیٹیں اپنے نام کرنے جارہی ہے۔ ضلع میں جل جیون مشن میں گڑبڑی کی شکایت پر نائب وزیر اعلی نے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہے جو دس گاؤں میں ہوئی گڑ بڑی کی جانچ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور کارپوریشن میں گڑبڑی کی شکایت مل رہی ہے۔ اس میں جانچ کرائی جائے گی اور جو بھی خاطی ہوگا وہ سزا وار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں بھاری بھرکم سرمایہ کاری آرہی ہے۔ ملک میں یوپی کو نمبر ایک بنانے میں یہ بڑا قدم ہے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان پانچویں بری معیشت کے طور پر اپنامقام بنانے میں کامیاب ہو اہے۔ جاپان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی کا قیام ہونا قابل تعریف اور یہ دنیا میں ملک کے قد کو بتاتا ہے۔ موریہ نےکہا کہ 100گھنٹوں میں 100کلو میٹر سڑک بنا کر تو ریکارڈ قائم کیا ہی گیا ہے گذشتہ نو سالوں میں این ایچ آئی میں ریکارڈ کام ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details