اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیٹرول پمپ سے 50 ہزار روپے کی لوٹ - police

اترپردیش میں بلند شہر کے گلاوٹی علاقے میں کار میں سوار بدمعاش پیٹرول پمپ سے بندوق کے زور پر تقریباً 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

علامتی تصویر

By

Published : May 12, 2019, 4:04 PM IST

پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سنیچر کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے گلاوٹی -ہاپوڑ شاہراہ پر کار میں سوار کچھ بدمعاش شیوانگ پیٹرول پمپ پر گئے اور پیٹرول بھروایا۔


سلیز مین راج بیر نےجب ان سے پیسہ مانگے تو انہوں نے پیسے دینے کے بجائے بندوق کے زور پر اس سے تقریباً 50 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔


انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس لٹیروں کی تلاش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details