اردو

urdu

ETV Bharat / state

روڈویز کارپوریشن ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معطل کیا - suspends driver and conductor in saharanpur

سہارنپور روڈویز کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں سات ڈرائیور اور کنڈکٹرز برخاست کیا گیا ہے۔

سہارنپور روڈویز کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں سات ڈرائیور اور کنڈکٹرز برخاست کیا گیا ہے
سہارنپور روڈویز کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں سات ڈرائیور اور کنڈکٹرز برخاست کیا گیا ہے

By

Published : Jun 16, 2020, 3:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور روڈ ویز کارپوریشن کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود بھی حاضری درج نہ کرانے کی وجہ سے سات ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

روڈویز کارپوریشن ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معطل کیا

دراصل یہ پورا معاملہ سہارنپور میں اترپردیش روڈ ویز کارپوریشن کا ہے، جہاں لاک ڈاؤن سے قبل ہی سات ڈرائیورز اور کنڈکٹر غیرحاضر چل رہے تھے، جس کی وجہ سے کارپوریشن کی جانب سے ان کو کئی مرتبہ نوٹس، واٹس اپ گروپ اور فون کے ذریعہ سے اطلاع بھی دی گئی، لیکن اس کے باوجود بھی ان لوگوں نے اپنی حاضری درج کرانا تو دور نوٹس کا جواب تک دینا ضروری نہیں سمجھا جس کے سبب کارپوریشن کے ذریعہ ان لوگوں کو برخاست کردیا گیا۔

سہارنپور روڈویز کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں سات ڈرائیور اور کنڈکٹرز برخاست کیا گیا ہے

اس سلسلے میں سہارنپور اترپردیش روڈویز کارپوریشن کے اسسٹنٹ علاقائی منیجر جگدیش سنگھ نے بتایا کہ یہ لوگ لاک ڈاؤن سے قبل ہی بغیر کوئی اطلاع دیے غیرحاضر چل رہے تھے، ہمارے ذریعے ان سبھی افراد کو فون اور واٹس اپ گروپ کے علاوہ گھر پر نوٹس بھی بھیجے گئے، لیکن ان لوگوں نے کوئی تعاون نہیں کیا اور اپنی حاضری درج نہیں کرائی، جس کے سبب ان ڈرائیورز اور کنڈکٹرز پر کارروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details