سہارنپور مظفر نگر ہائی وے پر ایک سوئفٹ کار نے پیک اپ کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ جس میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی اور چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
سہارنپور دیوبند علاقے میں اسٹیٹ ہائی وے پر ایک دورناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ خواتین اور ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
اس حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس افسران سمیت رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ جائے واردات پر پہنچ کر زخمیوں کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا، جو شدید زخمی ہوئے ہیں انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دیوبند کے گاؤں میںگھراج پور سے پیک اپ میں سوار ہوکر کر 20 خواتین و دیگر افراد ایک رسم پگڑی میں شرکت کے لیے مظفر نگر کے ایک گاؤں میں جا رہے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔