اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویگنار کار سڑک کراس کر رہے ایک شخص کو بچانے کی کوش میں دوسری طرف سے جارہی روڈویز بس سے ٹکرا گئی۔ Road Accident in Muzaffarnagar

مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

By

Published : Sep 26, 2022, 7:38 PM IST

مظفر نگر:اترپردیش ضلع مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے میں پیر کے روز نیشنل ہائی وے 58 پر دردناک سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو میرٹھ کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔ Road Accident in Muzaffarnagar

مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

کار میں پانچ لوگ سوار تھے جو میرٹہ سے مظفر نگر کی طرف آ رہے تھےیہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویگنار کار سڑک کراس کر رہے ایک شخص کو بچانے کے چکر میں دوسری طرف سے جارہی روڈویز بس سے ٹکرا گئی ٹکر اتنی شدید تھی کی اس میں موقع پر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو کی موت ضلع اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔

پولیس نے چاروں افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت کے چلتے میرٹھ کیلئے ریفر کر دیا گیا ۔ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت میں جٹ گئی ہے۔ Accident at National Highway Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Itaunja تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 افراد ہلاک

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details