زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو گریٹر نوئیڈا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایس پی (دیہی) رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 'ہریانہ کے بلبھ گڑھ کے رہنے والے اور ایک ہی خاندان کے کچھ افراد ماروتی ایکو گاڑی سے ایسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے کے راستے گلاوٹھي کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔'
حادثے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور اور بچوں سمیت تقریباً 13 افراد سوار تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے 3 خواتین سمیت 5 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔