اترپردیش کے مین پوری میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اسی دوران 35 افراد زخمی ہوئے۔ آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ڈرائیور کو جھپکی آنے سے ڈبل ڈیکر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
تھانہ کرہل کے تحت آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ڈبل ڈیکر بس کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ایس پی جی آئی سیفئی اٹاوا بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس دہلی سے پٹنہ جارہی تھی۔