اردو

urdu

By

Published : May 14, 2020, 5:20 PM IST

ETV Bharat / state

حاملہ خواتین کی دیکھ بھال سے متعلق سہ ماہی کورس کا سلسلہ شروع

ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں واقع ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کی جانب سے حاملہ خواتین کی تربیت سے متعلق ایک کورس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

حاملہ خواتین کی دیکھ بھال سے متعلق سہ ماہی کورس کا سلسلہ شروع
حاملہ خواتین کی دیکھ بھال سے متعلق سہ ماہی کورس کا سلسلہ شروع

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی (آر ایم ایل آدھ یونیورسٹی) کی جانب سے اس کورس کے ذریعہ پیدائش سے قبل بچے کے دماغ کو مضبوط کرنے کی ایک انوکھی کوشش کی جارہی ہے۔

اس کے لئے آیور وید کا سہارا لیا جائے گا۔

یونیورسٹی میں شروع کیا جانے والا سرٹیفکیٹ کورس ایک انوکھا مضمون ہے۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے ماہرین موجودہ ماحول میں نومولود کے دماغ کو مضبوط بنانے کے لئے خواتین کو آگاہ کریں گے۔

یونیورسٹی نے اس سمت میں لگ بھگ 6 ماہ قبل کوششیں شروع کیں۔

تیاری مکمل ہونے کے بعد ، اب نئے تعلیمی سیشن سے حمل کے مضمون میں 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا جارہا ہے۔

یونیورسٹی کے میڈیا انچارج وریندر چترودی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تقریب شروع کرنے کے لئے تقریباً تیاری مکمل کرلی ہے۔ جلد ہی کورس سے متعلق پراسپیکٹس طلبہ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب کردیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details