سہارنپور پولیس نے نوجوانوں کی شناخت کے لیے علاقہ کے ایک گاوں میں ڈیرہ بھی ڈال دیا، حالانکہ خبر لکھے جانے تک نہ تو نوجوانوں کی شناخت ہوسکی تھی اور نہ ہی پولیس نے کسی کو حراست میں لیا تھا۔
دراصل جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ،جس میں دو موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان ہاتھوں میں دیسی طمنچے لیے سڑک پر گھوم رہے تھے۔
اتنا ہی نہیں یہ نوجوان اپنے طمنچوں میں کارتوس بھرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کی خبر جب پولیس تک پہنچی تو پولیس و انتطامیہ بھی حرکت میں آگئی۔
یہ چاروں نوجوان ضلع سہارنوپر میں دیوبند گاؤں کے منگلور روڈ پر گھومتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ حالانکہ نوجوانوں کے اسی گاؤں میں چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو پر پولیس کارروائی جس کے بعد پولیس مذکورہ گاوں پہنچی اور نوجوانوں کی شناخت کرنا شروع کردی۔ اب تک ان چاروں ملزم نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پولیس نے کسی کو حراست میں لیا۔
اس تعلق سے ایس ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے کہا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے۔ ان کے مطابق ابھی نوجوانوں کی پہچان نہیں ہوسکی ہے، پہچان کے لیے دیوبند پولیس کو ہدایت دے گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بائک پر بیٹھ کر اسلحہ لہرانے والے چار نوجوان جلدی ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ اور تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔