اردو

urdu

Women Safety System انگوٹھی اور بریسلٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا

گورکھپور کی دو بیٹیوں نے خواتین کے تحفظ کے لیے ایک خاص قسم کا حفاظتی سسٹم تیار کیا ہے جس کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔ Ring And Bracelet Alert System to Protect Daughters

By

Published : Nov 28, 2022, 2:24 PM IST

Published : Nov 28, 2022, 2:24 PM IST

انگوٹھی اور بریسلٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا
انگوٹھی اور بریسلٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا

گورکھپور: خواتین کے خلاف ملک میں بڑھتے جرائم اور اس پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں گورکھپور کی انجینئرنگ کی دو طالبات نے ایک شاندار کوشش کی ہے۔ انہوں نے ہاتھ کی انگوٹھی اور بریسلٹ میں فٹ ہونے والا ایسا سسٹم ڈیزائن کیا ہے جو وومن سیفٹی ایپ سے منسلک کرنے پر کسی بھی خطرے میں پھنسی خواتین یا بیٹیاں اپنے جاننے والے چار افراد کو جانکاری اور لوکیشن بھیج سکتی ہیں۔ Ring And Bracelet Alert System to Protect Daughters

انگوٹھی اور بریسلٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بی ٹیک کرنے والے طالبات کی اس تحقیق کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ کالج انتظامیہ ان کی ٹیکنالوجی کو پیٹنٹ کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔ دراصل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (آئی ٹی ایم) کالج کے بی ٹیک سال اول کی دو طالبات نے یہ سسٹم تیار کیا ہے۔ دونوں طالبات کا نام سنیہا اور اکشیتا ہے۔

دونوں نے اس ڈیوائس کے بارے میں بتایا کہ اسے انگوٹھی اور بریسلیٹ میں سیٹ کیا جائے گا اور کالج کی جانب سے تیار کردہ وومن سیفٹی ایپ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سسٹم میں چار ایمرجنسی نمبرز شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد کہیں بھی مشکل حالات میں انگوٹھی یا بریسلٹ پر لگے بٹن کو دو بار دبانے پر چاروں نمبر پر ایمرجنسی میسج اور کال جائے گی، جس سے مصیبت میں پھنسی خاتون یا لڑکی کا لوکیش پتا چل جائے گا۔ اس سے ایمرجنسی کی صورت میں خاتون کو تلاش کرنا بھی آسان ہوگا۔ bracelet alert system made to protect daughters

انہوں نے بتایا کہ اس کے ذریعے موصول ہونے والی کال کو بھی ریکارڈ کیا جاسکتا۔ اس انگوٹھی کو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کے ذریعے اپنے موبائل فون سے کنیکٹ کر کے استعمال کیا جائے گا۔ اکشیتا نے بتایا کہ ان کا یہ سسٹم تقریباً دو ہزار روپے میں تیار ہوا ہے۔ اس میں بلیو ٹوتھ، 3.7 وولٹ کی بیٹری، ایل ای ڈی لائٹ، اسٹیل کی انگوٹھی، اسٹیل بریسلیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ bracelet alert system made to protect daughters

مزید پڑھیں:

دونوں طالبات کے مطابق وہ اس تحقیق کو آگے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی ان کا گیجٹ چھیننے کی کوشش کرتا ہے تو اس گیجٹ میں کچھ ایسا مواد بھی استعمال کیا گیا ہے جو چھیننے والے کو چھوتے ہی شدید جھٹکا دے گا۔ انگوٹھی اور بریسلیٹ کا نام یوگی اور مودی رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details