اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیگڑھ: رکشا چلانے والا شخص پٹائی کے بعد لاپتہ، علاقے میں سنسنی

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کوتوالی علاقے عبدالکریم چوراہے پر رکشا چلانے والا صدام نامی شخص پٹائی کے بعد سے لاپتہ ہے۔ اس خبر کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ناراض مقامی لوگوں نے اوپرکوٹ کوتوالی کا گھیراؤ کیا۔ علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا۔

rickshaw puller saddam missing after beaten in aligarh
رکشہ چلانے والے شخص کی پٹائی کے بعد لاپتہ، علاقے میں سنسنی

By

Published : Jun 18, 2021, 7:38 AM IST

ضلع علیگڑھ سے کل شام میں ایک رکشا چلانے والے صدام نام کے شخص کی اسکوٹی سوار شخص نے پٹائی کی جس کے بعد سے صدام لاپتہ ہے۔

صدام کے لاپتہ ہونے سے ناراض مقامی لوگوں نے کوتوالی کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران صدام کے اہل خانہ، مسلم لیڈران اور خاصی تعداد میں مقامی لوگ پہنچے۔

پٹائی کے بعد صدام کے لاپتہ ہوجانے سے علاقے کے لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔ مسلم لیڈران نے انتظامیہ سے درخواست دے کر صدام کو جلد سے جلد ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

موقع پر موجود سماجوادی پارٹی کے مہانگر صدر عبدالحمید گھوسی نے بتایا کہ رکشا چلانے والا صدام نامی شخص بجھ پورہ، ڈھاکر والی گلی کا رہائشی ہے، جو شام پھول چوراہے سے عبدالکریم چوراہے کی جانب سواری لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران ایک اسکوٹی والے نے صدام کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی، اس واقعے کے بعد صدام لاپتہ ہے۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: دو روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاری

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور عہدیداران سے ہم نے کئی مرتبہ پوچھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے ٹیم بنائی ہوئی ہے اور صدام کو ڈھونڈ رہے ہیں، لیکن ابھی تک صدام کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ صدام کا پتہ لگایا جائے وہ کہاں پر ہے اور کس حال میں ہے تاکہ ہم اس کے خاندان والوں کو جواب دے سکے، اور جن لوگوں نے اس کو پیٹا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details