اردو

urdu

ETV Bharat / state

علما اور میونسپل کمشنر کا عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ کے میونسپل کمشنر ستیہ پرکاش پٹیل نے ساون اور عید الاضحی کی صفائی کے انتظامات کو لے کر علیگڑھ نگر نگم کے دفتر میں علمائے اکرام اور دیگر ذمہ داران سے خاص ملاقات کی۔

علما اور میونسپل کمشنر کا عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ

By

Published : Jul 30, 2019, 8:27 PM IST

میونسپل کمشنر کے ذریعہ منظم انتظامات پینے کے پانی, بجلی، نالیوں میں سے گندگی اور کوڑا اٹھانے کے انتظامات کے لیے نامزد 25 افسران، عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی گندگی کو صاف کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن 40 ٹیمپو، 20 ٹرالی اور 90 بڑے کوڑے دان لگائے گی اور سبھی عیدگاہوں اور مساجد کے تمام مقامات پر صفائی اور دیگر انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

میونسپل کمشنر کی اپیل ہے کہ وہ ساون اور عید الاضحیٰ کے موقع پر آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں، تہوار آپسی بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کی علامت، اور تہواروں کے موقع پر پانی کی ایک ایک بوند کو بچائیں۔

اس خاص ملاقات میں میونسپل کمشنر ستیہ پرکاش پٹیل ، عیدگاہ کمیٹی کے صدر حاجی صفواں پہلوان ، ارشاد احمد ، گلزار احمد ، حاجی یاسین پینٹر ، جمال پور عیدگاہ صدر غلام رسول ، مفتی حاجی زاہد، ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر شیو کمار، اور دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details